جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانیوں کی زیادہ تر تعداد نے عمران خان کو ہٹانے کے پیچھے امریکی سازش کے نظریے کو پھر مسترد کردیا

datetime 14  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستانیوں کی زیادہ تر تعداد نے عمران خان کو وزرات عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے کے پیچھے امریکی سازش کے نظریے کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔عوامی آرا جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا جس میں عوام

کی زیادہ تر تعداد نے عمران خان کو وزرات عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے کے پیچھے امریکی سازش کے نظریے کو ایک بار پھر مسترد کیا۔سروے میں عوام نے مہنگائی کو وجہ بتادیا۔گزشتہ سروے میں 64 فیصد افراد نے مہنگائی کو حکومت کے خاتمے کی وجہ بتایا تھا جبکہ موجودہ سروے میں یہ تعداد 66 فیصد پر آگئی ہے۔سروے میں 60 فیصد شہریوں نے سابق اپوزیشن رہنماؤں پر عمران خان کے غداری کے الزامات بھی بے بنیاد قرار دیے۔سروے رپورٹ میں خیبر پختونخوا اورسندھ میں 65 فیصد اور پنجاب میں 58 فیصد شہریوں نے الزامات ماننے سے انکار کردیا۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کو آئین شکنی کی سزا ضرور ملے گی۔اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے آئین توڑا، سویلین مارشل لاء لگایا، آئین توڑنے اور سویلین مارشل لاء لگانے پر رات کو عدالت لگی، انہیں آئین شکنی کی سزا ضرور ملے گی۔ اس کے علاوہ ن لیگ خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیارولی نے کہا کہ عمران کی تقریرکا خلاصہ تھا مجھے کیوں نکالا؟ عمران کی آہ وبکا بتا رہی ہے کہ وہ این آراومانگ رہے ہیں لیکن انہیں این آر او نہیں ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…