ہری پور(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 ہری پور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن)کے بابرنواز نے میدان مارلیاجبکہ تحریک انصاف کے راجہ عامردوسرے نمبر پر رہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار پولنگ کے لیے بائیو میٹرک سسٹم استعمال کیا گیاتھا،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19ہرپورمیں ضمنی انتخاب ہوا۔غیر سرکاری نتائج غیرحتمی نتائج کے مطابق آخری اطلاعات تک مسلم لیگ ن کے امیدوار پہلے اور تحریک انصاف کے امید وار دوسرے نمبر پر تھے۔ آخری اطلاعات تک 303پولنگ سٹیشن کاغیرحتمی نتیجہ موصول چکاتھا مسلم لیگ نواز کے امیدوار بابر نواز82725 ووٹ لیکر پہلے اورتحریک انصا ف کے راجہ عامر زمان56829 کے ساتھ دوسرے نمبرپرتھے۔ضمنی انتخاب کے لئے 9 امیدوار میدان میں تھے دوران پولنگ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ بھی پیش نہیں آیا۔ حلقہ این اے 19میں صبح 8بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہو ا جو کہ شام پانچ بجے تک بلاتعطل شام جاری رہااور ملک کی تاریخ میں پہلی بار بائیو میٹرک مشینوں کا استعمال بھی کیاگیا۔ تجرباتی بنیادوں پر بائیو میٹرک مشینیں 30 پولنگ اسٹیشنز پر لگائی گئیں۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 480 ہے جس کے لئے 513 پولنگ اسٹیشنز اور 1218 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے۔پولنگ سٹیشنز میں سے 40سٹیشنز کو انتہائی حساس اور 209کو حساس قرار دیاگیاتھاجبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے فوج اور ایف سی کے اہلکار تعینات کیے گئے۔قبل ازیں لیکشن کمیشن نے بتایاکہ ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک سسٹم کی کامیابی کے بعد عام انتخابات میں بھی اس سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق اس حلقے کے 513 پولنگ سٹیشنز میں سے 30 پولنگ سٹیشنز پر بائیو میٹرک سسٹم نصب کیا گیا۔حلقے کے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت 30 پولنگ سٹیشنز میں 36 ہزار ووٹرز ووٹ ڈالے جانے تھے۔