لاہور( نیوزڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے چند روز قبل ان سے اٹک میں کالعدم تنظیموں کی کارروائیوں کے پیش نظر موثر آپریشن کی ضرورت پر زور دیا تھا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کا میرے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اٹک کے علاقے میں ایک موثر آپریشن کی ضرورت ہے کیونکہ وہاں کالعدم تنظیموں کی کارروائیاں قدرے زیادہ ہیں۔ انہوں نے جن دہشتگردوں کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا انہوں نے ہی یہ کارروائی کی ہے ۔