پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قاسم سوری اسپیکر کی کرسی پر بیٹھنے کا اخالاقی جواز کھو چکے ہیں، شازیہ مری

datetime 12  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہاہے کہ قاسم سوری اسپیکر کی کرسی پر بیٹھنے کا اخالاقی جواز کھو چکے ہیں۔منگل کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل (7)53کے (c)کے تحت ڈپٹی سپیکر کے خلاف 8 اپریل کو

عدم اعتماد کی قرارداد جمع ہوئی۔آئینی اور قانونی طور پرعدم اعتماد کی قرارداد سات روز بعد اجلاس کے ایجنڈا پر آنی چاہیئے۔اسمبلی کے رول (3)12 کے مطابق سات روز مکمل ہونے پر اجلاس کے پہلے دن قرارداد کے علاوہ ایجنڈا پر اور کچھ نہیں ہو سکتا۔ڈپٹی اسپیکرکو کرسی پر بیٹھکر سیاسی مفاد کے بجائے آئین اور رولز کی پاسداری کرنی چاہیئے۔شازیہ مری نے کہاکہ اب تک نئے سپیکر کے لئے کاغذاتِ نامزدگی کا اعلان نہیں ہوا۔قاسم سوری 16 اپریل کو اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے۔قاسم سوری کو چاہیئے کہ فورا نئے اسپیکر کے الیکشن کا شیڈول جاری کریں۔16اپریل کے اجلاس میں قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پیش ہونی ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پہلے بھی آئین شکنی کر چکے ہیں لہذا دوبارہ آئین توڑنے کی کوشش بھی نہ کریں۔اسپیکر کی کرسی غیر جانبدار ہوتی ہے اور اس کرسی پر بیٹھنے والے پر آئین کا دفاع اور اسکی حفاظت لازم ہے



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…