اسلام آباد (این این آئی )پاکستان موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفاتر ایمرجنسی میں کھول دیے گے ہیں ،چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کھولنے کا حکم جاری کر دیا۔ غیر معمولی صورت حال کے پیش نظر سپریم کورٹ کے دروازے رات گئے کھولنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے عملے کو بھی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لاسکتی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے دروازے کھول دیے گئے جبکہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ روم نمبر ون بھی کھونے کی ہدایت بھی کی گئی اور عدالتی عملے کو بھی فوری اسلام آباد ہائی کورٹ طلب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی خصوصی ہدایت کے باہر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے جبکہ شاہراہ کو عام شہریوں کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا۔