بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان پر کیس چلائیں گے یا عام معافی ہوگی ؟ جانتے ہیں صحافی کے سوال پر شہباز شریف نے کیا جواب دیا

datetime 9  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے صدر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا ہے کہ عمران خان پر کیس چلائیں گے یا عام معافی ہوگی؟، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپ کیوں ایسے سوال کرتے ہیں جس کا میں جواب نہیں دے سکتا۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ یہ ن لیگ کی نہیں بلکہ متحدہ اپوزیشن کی

حکومت بنے گی۔صحافی کے سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان سے پوچھیں جب انہوں نے اچکن پہن کے حلف لیا تھا تو کیا ہوا تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ خواجہ آصف نے کہا عمران خان کو یہ تکلیف نہیں کہ میں جارہا ہوں، انہیں یہ تکلیف ہے کہ شہباز شریف کیوں آرہا ہے۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسپیکر صاحب موقع سے فائدہ اٹھائیں اور سلیکٹیڈ وزیراعظم کی ڈکٹیشن پر نہ چلیں ، عدالت عظمیٰ نے آپ کے وزیراعظم عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دیکر نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے پاکستان کا مستقبل تابناک بنا دیا،اگر سازش کی بات کریں گے تو بات بہت دور تک جائے گی۔ ہفتہ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ساڑھے دس بجے قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔

کارروائی شروع ہونے سے قبل ایک خاتون رکن قومی اسمبلی کی وفات پانے والی والدہ کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ پرسوں پاکستان کی تاریخ کا تابناک دن تھا جب عدالت عظمیٰ نے آپ کے وزیراعظم عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دیا اور نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے پاکستان کا مستقبل تابناک بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس کیلئے متحدہ اپوزیشن کی پوری قیادت اور قوم کو سلام پیش کرتا ہوں کہ ان کی جدو جہد کے نتیجے میں یہ دن دیکھنا نصیب ہوا۔انہوں نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ آپ سپریم کورٹ کے حکم کے تابع ایوان کی کارروائی چلائیں کیوں کہ یہ ایوان ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے اور آئینی اور قانونی طریقے سے ایک سیلیکٹیڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ جو ماضی میں ہوگیا ہوگیا، آپ آئین و قانون اور عدالت عظمیٰ کے فیصلے کیلئے کھڑے ہوجائیں اورصحیح معنوں میں اسپیکر کا کردار ادا کر کے تاریخ میں سنہرے حروفوں میں نام لکھوالیں، اس موقع سے فائدہ اٹھا لیں سلیکٹڈ وزیراعظم کی ڈکٹیشن پر نہ چلیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑا واضح ہے۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کو کہا کہ میں نے سپریم کورٹ کا پورا فیصلہ پڑھا ہے اور میں من و عن اس کے مطابق اجلاس کی کارروائی کروں گا اور ہم چاہتے ہیں کہ اس میں بین الاقوامی سازش کے بارے میں بھی بات ہو۔اس پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر آپ پھر اس طرف آئیں گے تو آپ سپریم کورٹ کے فیصلے کی حکم عدولی کررہے ہیں۔

انہوں نے سپریم کورٹ کا حکم نامہ پڑھا اور یاددہانی کرائی کہ آپ اس کے مطابق ایجنڈا آئٹم پر کارروائی کرنے کے پابند ہیں کسی اور پر کارروائی نہیں کرسکتے اس لیے مہربانی کر کے ووٹنگ کرائی جائے۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی پڑھ کر سنایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…