کیف (این این آئی)یوکرین کے انتقام سے بچنے کے لیے روسی خاتون نے بچے کا گلا گھونٹ دیا، دوسرے کو ڈبونے کی کوشش کی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں مقیم ایک روسی خاتون نے اپنے ایک بچے کا گلا گھونٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ دوسرے جو پانی میں ڈبو کر مارنے کی کوشش کی ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ اسے ڈر
تھا کہ اس کے بچوں کو یوکرینیوں کی طرف سے انتقام کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔41 سالہ نتالیہ ہچکاک جو روس میں پیدا ہوئیں اور امریکی ریاست وسکونسن میں رہتی ہیں۔اس پر شیبویگن کائونٹی کی عدالت میں پیشی کے بعد فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا۔ اس نے اپنے گھنائونے جرم کا اعتراف کیا اور اپنے شوہر سے معافی مانگی۔