منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کچھ بھی ہو جائے کل شہباز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دوں گا

datetime 8  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کابھرپور مقابلہ کر ینگے،ان کو اچکن آسانی سے نہیں پہننے دینگے۔ وزیر اعظم کی سربراہی میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا اس موقع پرکہناتھا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں دھمکی آمیز خط پر بات نہیں کی۔سپریم کورٹ نے ہارس ٹریڈنگ پر بھی کچھ نہیں کہا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اپوزیشن کابھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا کہ ان کو اچکن آسانی سے نہیں پہننے دینگے۔کچھ بھی ہو جائے کل شہباز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دوں گا، ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کی تجویزدی۔ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمیں اسمبلی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے غیر ملکی سازش سے متعلق لکھے گئے خط کو یکسر نظر انداز کیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے ایوان میں رہ کر موثر کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے، ہفتہ کو ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی سفیر کے لکھے گئے خط کا معاملہ اٹھائیں گے، باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی کے مشیر معید یوسف کو ڈانٹ پلا دی اور انہیں کابینہ میں مزید بات کرنے سے بھی روک دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب لیٹر سیکنڈل کے معاملے پر کابینہ میں بحث ہو رہی تھی تو معید یوسف نے صرف اتنا ہی کہا کہ اب اس معاملے کو زیادہ اچھالنے اور پارلیمنٹ میں لے جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا جس پر وزیراعظم نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور وزیراعظم نے معید یوسف کو ڈانٹ کر خاموش کرا دیا۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بھی کابینہ کے اجلاس میں واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر اسد مجید کی طرف سے 7 مارچ کو بھجوائی گئی کیبل کے معاملے پر بریفنگ دی اور کیبل کو منظر عام پر لانے اور پارلیمنٹ کے ارکان کو دکھانے کی تجویز کی مخالفت کی اور اس رائے کا اظہار کیا کہ اگر کیبل کے معاملے کو اس طرح اوپن کیا گیا تو مستقبل میں دفتر خارجہ کو کوڈنگ اور ڈی کوڈنگ کے مسائل کے علاوہ سلامتی سے متعلق

دیگر مسائل درپیش ہونگے لہذا اس کی کاپی پیش کرنے کے بجائے اس کا خلاصہ اور مندرجات سے ارکان اسمبلی کو ضرور آگاہ کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر تفصیلی بحث ہوئی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے ہفتہ کو ہونے والے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکومتی ارکان ایوان میں اس معاملے کا تذکرہ کرینگے اور حقائق سے ارکان کو آگاہ کیا جائیگا۔ دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے کابینہ

کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عدالتی فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے کیونکہ عدالت نے حکومت تبدیل کرنے اورپاکستان کے امور میں مداخلت سے متعلق غیر ملکی سازش کا کوئی ذکر نہیں کیا اور نہ ہی آئین کے آرٹیکل 5 کا کوئی حوالہ اپنے فیصلے میں دیا ہے جس کو بنیاد بنا کر اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کوڈپٹی سپیکر کی طرف سے مسترد کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے

لیٹر گیٹ کی تحقیقات کیلئے منگلا کے سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کا نام پیش کیا جسے کابینہ نے منظور کر لیا۔ دریں اثناء ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جذباتی انداز میں کابینہ میں اپنی رائے دی اور کہا کہ میں تو جناب وزیراعظم آپ کو چند ماہ سے کہہ رہا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفیٰ دے دیں اور عوام میں چلے جائیں۔ اب بھی میں کہتا ہوں کہ ہمیں قومی اسمبلی، خیبر پختونخوا اسمبلی اور پنجاب اسمبلی سے

استعفے دے دینے چاہئیں جس کے بعد جلد انتخابات کی راہ ہموار ہو گی اس وقت اپوزیشن کچھ بھی نہیں کر سکتی عوام میں آپکی مقبولیت بڑھ گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے باقی ممبران نے شیخ رشید کی اس رائے سے اتفاق نہیں کیا اور اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کو مسترد کر دیا۔ دیگر وزراء کا کہنا تھا کہ ہمیں پی ڈی ایم کا ہر میدان میں مقابلہ کرنا ہے اسمبلیوں سے بھاگنے کی بجائے اسمبلیوں میں رہ کر بہتر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ کوعدم اعتماد کی تحریک کے موقع پر ایوان میں تحریک انصاف اور اسکی اتحادی جماعتوں کے ارکان شریک ہونگے اور اپوزیشن کو ٹف ٹائم دیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…