لاس اینجلس (این این آئی)شہزادی ڈیانا اور ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کی بہت زبردست اور مشہور جوڑی ہوتی لیکن ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔پرنسز آف ویلز کے سابق شیف ڈیرن میک گریڈی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس بات کاانکشاف کیا کہ شہزادی ڈیانا نے ٹام کروز کو
’ڈیٹ‘ کرنے سے اس لیے انکار کردیا تھا کیونکہ اداکار کا قد ان سے چھوٹا تھا۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’اْنہیں یاد ہے کہ شہزادی ڈیانا اپنے بیٹوں کو ساتھ لے کر فلم (مشن امپاسبل) کے سیٹ پر ٹام کروز سے ملنے گئی تھیں‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ شہزادی ڈیانا کے ٹام کروز کے لیے انکار کی وجہ اداکار کا چھوٹا قد تھا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ڈیرن میکگریڈی نے اس سے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ’ڈیانا ایک صبح کچن میں آئیں اور ان سے کہا کہ ہمیں لندن کے پائن ووڈ اسٹوڈیوز سے ولیم اور ہیری کے لیے فلم (مشن امپاسبل) کی تیاری دیکھنے کی دعوت ملی ہے‘۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ’شہزادی ڈیانا نیاس حوالے سے ان سے پوچھا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ بچے اس میں دلچسپی لیں گے؟‘شیف ڈیرن میکگریڈی نے مزید بتایا تھا کہ’شہزادی کی جانب سے رائے پوچھے جانے پر اْنہوں نے کہا کہ اْنہیں بچوں کی ان سب چیزوں میں دلچسپی لینے کے بارے میں تو پتا نہیں لیکن آپ اگر ٹام کروز سے ملنا چاہیں تو ضرور جائیں‘۔اْنہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ’اگلے دن ٹام کروز سے ملاقات کے بعد ڈیانا کچن میں داخل ہوئیں کچھ پھل اْٹھائے اور جاتے ہوئے کہا کہ ٹام کروز بھی ان کی فہرست سے باہر ہیں کیونکہ ان کا قد چھوٹا ہے‘۔