ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

آریان خان کیس کا اہم گواہ چل بسا

datetime 2  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کے منشیات کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے اہم گواہ پربھاکر سیل کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کروز شپ کیس کے ایک آزاد گواہ پربھاکر سیل گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسے جبکہ اْن کی موت کی تصدیق

ایڈووکیٹ تشار کھنڈارے نے کی جو ان کی نمائندگی کر رہے تھے۔پربھاکر سیل منشیات کروز شپ کیس میں ایک اور گواہ کے پی گوساوی کا ذاتی سیکیورٹی گارڈ تھا جس میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو سب سے پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم، گوساوی نے آریان کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور یہاں تک کہ اْنہیں آریان خان کا ہاتھ کھینچتے ہوئے این سی بی کے دفتر لے جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔اس کے فوراً بعد مہاراشٹر کے کابینہ وزیر نواب ملک نے گوساوی جیسے پرائیویٹ فرد کو کیس میں گواہ بنائے جانے کا معاملہ اٹھایا اور پوچھا کہ گوساوی آرین کو این سی بی کے دفتر میں گھسیٹ کر کیا کر رہے تھے۔ دوسری جانب پربھاکر سیل، جو کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کا ایک آزاد گواہ بھی ہے، اس وقت سرخیوں میں آیا جب اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر اور گوساوی کی مبینہ ادائیگی کے بارے میں گفتگو سنی ہے۔پربھاکر سیل نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ کروز پارٹی میں این سی بی کے چھاپے سے قبل ہی کے پی گوساوی کے پاس 10 لوگوں کی ایک فہرست موجود تھی جنہیں نشانہ بنانا تھا۔ اْنہوں نے اپنے بیان حلفی میں بتایا تھا کہ اسے گواہ بنایا گیا تھا اور اسے بغیر بتائے ہی 10 سادے کاغذوں پر دستخط کرا لئے گئے جس وقت یہ کارروائی ہو رہی تھی، اس وقت اس کے پاس آدھار کارڈ بھی نہیں تھا۔ چیٹ سے یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ پربھاکر سیل نے اپنا آدھار کارڈ این سی بی ملازم سمیر کو بھیجا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…