لاہور (آن لائن) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور سمیت صوبے بھر کی جیلوں میں قید سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی کمی کردی ہے بتایا گیا ہے کہ قیدیوں کی سزا میں کمی ہمیشہ عیدالفطر سے چند روز قبل کی جاتی ہے۔ لیکن سردار عثمان بزدار نے اپنا منصب جاتے ہوئے دیکھ کر رمضان المبارک سے قبل ہی قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی کردی۔ اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت قیدیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے جیلوں میں بند قیدیوں کو اپنے اہل خانہ سے رابطوں کیلئے جیلوں میں ٹیلیفونز کی تعداد بڑھانے اور جیلوں کی کنٹین میں رمضان المبارک کے دوران معیاری اشیاء فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔