جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پیرکوسیاست سے ریٹائرہوناچاہتا تھالیکن کیوں رک گیا،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا انکشاف

datetime 1  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سوموار(پیر) کوسیاست سے ریٹائر ہونا چاہتے تھا لیکن اگراس وقت عمران خان کا ساتھ چھوڑا تو میرا ضمیر مجھے ملامت کرے گا۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق راولپنڈی میں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وقارالنساء کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تقریب سے خطاب کیا۔انھوں نے بتایا کہ وقارالنساء کالج کو یونیورسٹی بنانا زندگی کا سب سے مشکل کام تھا۔ انھوں نے وقارالنساء کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن پرنسپل کے حوالے کردیا۔انھوں نے کہا کہ انگریز نے ڈھوکیں غلامی کے لیے رکھی لیکن ہم نے ہر ڈھوک میں لڑکیوں کا کالج دیا۔سیاست سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ پرسوں کی سیاست میں پتہ نہیں کہاں ہونا ہے البتہ پاکستان کی سیاست میں کل کا دن اہم ہے۔انھوں نے کہا کہ بعض چور،لٹیرے،باہر محل تعمیر کرنے والے عمران خان کے خلاف ہوگئے ہیں لیکن شیخ رشید چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ جو نسلی اور اصلی ہے،وہ مشکل میں کھڑا ہوتا ہے جبکہ راولپنڈی شہرغدارکو پسند نہیں کرتا۔شیخ رشید نے واضح کردیا کہ چاہےاتوارکےروزعمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب بھی ہوجائے لیکن عمران خان ان مرداروں سے شکست نہیں مانے گا،اس نے اگرچوک چوراہے کی سیاست کی تو راولپنڈی کا بچہ بچہ ساتھ ہوگا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کے ذمہ داروں سے کہوں گا کہ دنیا میں بحران ہے،آگے بڑھ کر حج کے بعد انتخابات کا فیصلہ کریں تاکہ قوم بھی جلد فیصلے کرسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…