اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق آگاہ کیا ہے۔فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بتایا کہ سکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، ایجنسیوں کی رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیراعظم کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔