جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف آئندہ ہفتے وزیراعظم بن کر خط والے معاملے کو سامنے لائیں گے،سابق وزیراعظم کا بڑا اعلان

datetime 1  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) ن لیگ کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران کے خط کی حقیقت سامنے آگئی ہے اپنے ہی سفیر نے خط لکھا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان ہوں یا شہباز شریف، ان کو دھمکی ملک کو دھمکی ہے ۔ اس حوالے سے پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے وہاں اس کو زیر بحث لایا جائے مکمل ساتھ دیں گے۔ اسلام آباد پریس کانفرنس کرتے ہوئے

انہوں نے کہا نیپرا کے مطابق 5400 میگا واٹ بجلی کی شاٹ فال ہے ۔ عوام کو ہر یونٹ کے اندر 4 روپے 68 پیسے مجموعی طور پر 42 ارب روپے عوام کو دینے پڑ یں گے جب عمران خان آیا تھا کہتا تھا ملک میں اضافی بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔اس وقت عوام کی یہ حالت ہے کہ 26 ہزار کروڑ روپے عوام کو دینا پڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ابھی یہ حالت ہے، جون جولائی میں عوام کا کیا حال ہوگا۔ وہ ملک جو 2018ء میں سستی ترین بجلی بنا رہا تھا، سستی ترین ایل این جی لینے والے ملک کی آج یہ صورتحال ہے ۔ یہ سب اس نااہل حکومت کے باعث ہے، مارچ اپریل میں 12 بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا یہ سب حقائق عوام کو بتانا ضروری ہے یہ سب کچھ حکومتی نااہلی کی وجہ سے ہے ۔ انہوں نے کہا سعودیہ ڈیزل سے بجلی نہیں بناتا مگر پاکستان میں ڈیزل سے بجلی بنائی جارہی ہے ۔ کابینہ کے 2018ء میں فیصلہ کیا تھا کہ تیل سے بجلی نہیں بنائی جائے گی، اس کی وجہ صرف اور صرف کرپشن ہے ۔ انہوں نے کہا تیل کی وجہ سے ہی پیسے بنائے جاتے ہیں اور کرپشن کی جاتی ہے ۔ سستے ترین بجلی کے کارخانے بند ہوچکے ہیں اور 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ این ایل جی کارخانوں پر تنقید کرنے والے آج عوام کو لوڈ شیڈنگ میں جھونک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ملک کے چار سستے بجلی کے کارخانوں کو ڈیزل پر ٹرانسفر کیا گیا جس سے بجلی مہنگی کردی گئی ۔ یہ سب کچھ حکومتی نااہلی کے سبب ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا بمپر کراپ کہاں گئی ، گندم، کھاد، چینی ہم درآمد کررہے ہیں۔ جھوٹ بولنے کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے جو اس حکومت کے پاس نہیں ہے ۔ لوکل باڈیز الیکشن میں اس حکومت نے کروڑوں روپے خرچ کئے اس وجہ سے وہاں حکومت جیتی۔ انہوں نے کہا عمران سے بہتر پاکستان کے دشمنوں کے لئے کوئی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا عمران کے خط کی حقیقت سامنے آگئی ہے اپنے ہی سفیر نے خط لکھا ہے ۔ امریکہ کی جانب سے اس کی تردید اور وضاحت بھی آچکی ہے ۔ ایسی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے جو سپیکر کی زیر صدارت ہے جس میں اول روز سے نہیں جاتے ۔ وزیراعظم عمران خان ہوں یا شہباز شریف، ان کو دھمکی ملک کو دھمکی ہے اس حوالے سے پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے وہاں اس کو زیر بحث لایا جائے، مکمل ساتھ دیں گے ۔ پہلے یہ تو بتائیں کس ملک نے دھمکی دی، نیشنل سیکورٹی کمیٹی نے نام تک تو لیا نہیں ۔ عمران کے دو دن رہ گئے ہیں، بہتر ہے گھر ہی رہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…