اسلام آباد(نیوزڈیسک) بی بی سی کوانٹرویودینے کے معاملے پروفاقی وزیرمشاہد اللہ خان کی آج وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات متوقع ہے ۔وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف وفاقی وزیرمشاہد اللہ خان سے بی بی سی کوان کی طرف سے دیئے گئے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ ظہیرالسلام کے بارے میں لگائے گئے مبینہ الزامات کے بارے میں بات چیت کریں گے ۔واضح رہے کہ مشاہداللہ کے برطانوی خبررساں ادارے کودیئے گئے انٹرویو کے بعد ملک میں سیاسی ماحول میں تناﺅ آگیاہے جس پرپہلے ایوان وزیراعظم کے ترجما ن اورپھروفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید نے بھی مشاہداللہ کے لگائے گئے مبینہ الزامات کی تردید کی ہے جبکہ آئی ایس پی آرکے ترجمان نے بھی اس بارے میں تردیدکی ہے ۔امکان ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اس ملاقات کے بعد وفاقی وزیرکے بارے میں کوئی اہم فیصلہ کرسکتے ہیں ۔