نئی دہلی(این این آئی) ائیرپورٹ پرغلطی سے دوسرے مسافرسے تبدیل ہونے والا سامان نہ ملنے پرناراض مسافرنے ائیرلائن کی ویب سائٹ ہیک کرلی۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں نجی ائیرلائن سے سفرکرنے والے ایک سوفٹ انجینئرنندن کمار کا سامان غلطی سے دوسرے مسافرسے تبدیل ہوگیا اورائیرلائن کوبار باریاد دہانی کے باوجود سامان واپس
نہ مل سکا۔مسافرنے ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد اس مسافرکی تفصیلات حاصل کیں جوغلطی سے سامان لے گیا تھا اوررابطہ کرکے اس سے اپنا سامان واپس لے لیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ویب سائٹ ہیک کرنے کی تفصیل بھی خود ہیکرنے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پرشئیرکیں اورائیرلائن کوان کے سسٹم اور ویب سائٹ کی خامیوں کو دورکرنے کے بارے میں مشورے بھی دئیے۔