جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آئی بی اے میں نیم برہنہ لباس میں محفل، ملوث طالب علم معطل

datetime 30  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے)کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر زیدی کی ہدایت پر کیمپس میں مخصوص طلبہ کی محفل، نیم برہنہ لباس، رقص و غیر اخلاقی حرکات میں ملوث طالب علم کو ایک سال کے لیے معطل کردیا گیا ہے

۔آئی بی اے سے منسوب پریس اور سوشل میڈیا میں رپورٹ ہونے والی ایک ویڈیو سے متعلق معاملے کی جانچ آئی بی اے اسٹوڈنٹ کنڈکٹ کمیٹی نے کی۔کمیٹی کے نتائج کے بعد اس معاملے میں ملوث ایک طالب علم کو ایک سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے ۔دوسرے طالب علم کو آئی بی اے کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، طالب علم کو کیمپس تک رسائی، ہاسٹل تک رسائی کو منسوخ کرنے، اور کسی بھی دوسری ادارہ جاتی سہولیات اور خدمات تک رسائی کو روک دیا گیا ہے۔آئی بی اے انتظامیہ کے مطابق آئی بی اے ایسی کسی بھی سرگرمی کی شدید مذمت کرتا ہے جو ہمارے ادارے کے اصولوں، اخلاقیات، قواعد و ضوابط کے خلاف ہو اور جب بھی آئی بی اے کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جائے گی تو مناسب کارروائی کرے گی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارے طلبا کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیا جائے۔ آئی بی اے کے احاطے میں تمام سماجی اور موسیقی کی تقریبات کو اگلے نوٹس تک روک دیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بھی بلایا ہے تاکہ بورڈ کے ممبران کو آئی بی اے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…