اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف کی اپنے بھارتی ہم منصب نریند مودی کو آزادی کی مبارکباد، خیر سگالی کا پیغام دیا گیا ، نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر میاں نواز شریف نے نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہا ر کیا ہے، واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستان کے یوم آزادی پر بھارتی وزیر اعظم نے بھی میاں نواز شریف کو مبارکباد کا پیغام بھجوایا تھا،واضح رہے کہ بھارت نے اپنے یوم جمہوریہ کے دن ہی پاکستان کے دریاﺅں میں بغیراطلاع دیئے پانی چھوڑدیاہے جس سے کئی شہراورکئی دیہات ڈوب گئے ہیں اوربھارت نے پاکستانی سرحدوں پرگولہ باری کاسلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے جس کارینجرزبھرپورطریقے سے جواب دے رہے ہیں ۔