راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل عاصم باجوہ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہاہے کہ وفاقی وزیرمشاہداللہ خان کے ٹیپ ریکارڈنگ سے متعلق باتیں بے بنیاد اورحقیقت سے بہت دورہیں ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق انہو ں نے اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ ایسی افواہیں غیرذمہ دارانہ اورغیرپیشہ وارانہ ہیں جن کاحقیقت سے بھی کوئی تعلق نہیں ۔واضح رہے کہ گذشتہ روزوفاقی وزیرموسمیات مشاہد اللہ خان نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ ظہیرالاسلام پرالزام عائد کیاتھاکہ وہ حکومت کاتختہ الٹناچاہتے تھے اوراس بارے میں ایک ظہیرالاسلام کی گفتگوکی ایک ریکارڈ کی گئی گفتگوکے بارے میں ایک ٹیپ ریکارڈنگ کابھی ذکرکیاتھا۔مشاہد اللہ نے یہ دعوی ایک برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویودیتے ہوئے کیاتھا۔