ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

10 لاکھ غریب پاکستانیوں کی قسمت چمک اٹھی قطر کی حکومت نے زبردست منصوبے کا اعلان کر دیا

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان اور حکومت قطر کے مابین ایم او یو پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے بارے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں تعینات ریاست قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان آل ثانی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف حصوں میں قطر 9لاکھ 60ہزار

بچوں کو’’سب سے پہلے تعلیم فائونڈیشن‘‘ کے ایک نئے منصوبے کا آغاز کریگی۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق سفیر قطر شیخ سعود بن عبدالرحمان نے بتایا کہ پاکستان محترمہ شیخا موزہ بنت ناصر کے ایجوکیٹ اے چائلڈ (ایک بچے کو تعلیم) Educate a Childمنصوبے سے سب سے زیادہ مستفید ہونے والے ممالک میں پاکستان کو شامل کر لیا گیا ہے۔ ’’سب سے پہلے تعلیم فائونڈیشن‘‘ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ شراکت داری کا ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت اگلے چار سالوں میں پاکستان کے 9لاکھ 60ہزار غریب ترین بچوں کو پرائمری سکولوں میں داخل کیا جائیگا۔ یہ معاہدہ ملک کے پسماندہ ترین بچوں کو پرائمری سطح کی تعلیم میں لانے کیلئے ایک مشترکہ کوشش کا حصہ ہے اور یہ سب سے پہلے تعلیم فائونڈیشن کے دنیا بھر میں ایک کروڑ ستر ہزار سے زیادہ بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کروانے کے بہترین ٹریک ریکارڈ کا نتیجہ ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…