پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

آج عمران خان کھڑا ہے تو مسلم امہ کی ضرورت بن کر کھڑا ہے ،پاکستان کی ،ہر ماں اور باپ ، ہر بچے کی ضرورت بن کر کھڑا ہے، فواد چوہدری

datetime 27  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان فقیر آدمی ہے اسے تخت و تاج کی کوئی لالچ نہیں ہے ،ہمیں ایوان کی سازشوں میں کوئی دلچسپی نہیں، ہم عوام میں سے ہیں اور عوام میں رہیں گے ، ہم عوام کے سروں پر اقتدار رکھیں گے وگر نہ اقتدار ہماری ٹھوکر پر ہے ۔ اسلام آبادپریڈ گرائونڈ میں

تحریک انصاف کے امربالمعروف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ لاکھوں عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ اسلام آبادکا اقتدارکسی سازش کا نہیں عوام سے ہو کر گزرے گا ، میں جب کہتا تھاکہ دس لاکھ افراد کا اجتماع ہوگا اس میں سے گزر کر جانا ہوگا اب میں کہتا ہوں کہ 20کروڑ لوگوں میںسے گزر کر عوام تک پہنچنا ہوگا۔عمران خان ایک فقیر آدمی ہے اسے تخت و تاج کی پرواہ نہیں ہے ،اگرآج وہ کھڑا ہے تو مسلم امہ کی ضرورت بن کر کھڑا ہے ،پاکستان کی ،آپ کی ، ہر ماں اور باپ ، ہر بچے کی ضرورت بن کر کھڑا ہے ۔ پی ٹی آئی کو ایوان کی سازشوںمیںکوئی دلچسپی نہیں ،ہم عوام میں سے ہیں عوام میںرہیں گے گے ،ہمیں اقتدار عوام نے دیا ہے ،اقتدار عوام کے سر پر رکھیں گے وگرنہ اقتدار ہماری ٹھوکر پر ہے ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کو تخت و تاج کا لالچ نہیں،اسے کوئی فرق نہیں پڑتا ،لیکن عوام کو مجھے اور قوم کو ضرورت ہے ،عمران خان کو اقتدار کے آنے جانے کی کوئی پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنہوںنے پارٹی کی پیٹھ میںخنجر گھونپا ہے وہ آج اسلام آبادمیں چھپ کر بیٹھے ہیں ،آپ اپنے حلقوںمیںکھڑے ہو کر دکھائو ،آپ کوسو منٹ میں سو جوتے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے عمران خان کے حکم کا انتظار کرنا ہے،20کروڑ لوگ عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں ،ان شا اللہ وہ انقلاب آئے گا جس کا عمران خان نے وعدہ کیا تھا ،ہم اس کے لئے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…