جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

اگر پارٹی قیادت نے راجہ ریاض کے مقابلے میں مجھے ٹکٹ دیا تو ضمانت ضبط نہ کروادی تو میرا نام بدل دینا،فرخ حبیب

datetime 26  مارچ‬‮  2022 |

فیصل آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ووزیر مملکت برا ئے اطلا عا ت و نشریا ت میاں فر خ حبیب کہا ہے کہ عوام راجہ ریاض کو امانت میں خیانت نہیں کرنے دین گے ان لوگوں کا ضمیر نوٹوں کی چمک دیکھ کرجاگ ہے ضمیر فروش سن لیں عمران خان آج بھی مقبول ترین لیڈر ہے ایم این اے کیلئے راجہ ریا ض نے عمران خان کے پائوں پکڑے

اگر قیادت نے اس کے مقابلے میں مجھے ٹکٹ دیا تو راجہ ریاض کی ضمانت ضبط نہ کروادی تو میرا نام بدل دینا،فیصل آباد میں تحریک انصا ف سب سے بڑی جماعت ہے ،مولانا فضل الرحمان نے اسلام کی بجائے اسلام آباد کو کو عزیز رکھا ہے شہبازشریف سب سے بڑا پالشیا ہے 27 مارچ کو اسلام آباد پریڈ گرائونڈ میں ہونا والا جلسہ تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد 27 مارچ کو پریڈ گرائونڈ میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے فیصل آبادمیں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحر یک انصا ف کے بہا در ،نڈ ر نو جو ان کا رکن آج ہی جلسے میں جا نے کو تیا ر ہیں ،فیصل آبا د میں آج بھی وزیراعظم عمرا ن خا ن کی مقبو لیت عروج پر ہے ،عوام نے ہمیں لا کھو ں ووٹ عمرا ن خا ن کی وجہ سے دیئے ،2018کے الیکشن میں عمران خان کو 1کر وڑ ستر لا کھ ووٹ ملے ،’ انہوں نے کہا کہ حکومتیں آنے جانے والی چیز ہیں مگر حق کے ساتھ کھڑے رہنے والے حکمرانوں کو دنیا یاد کرتی ہے۔

عمران خان نے دنیا میں پاکستان کی عزت بحال کی ہے’ اوآئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کا پاکستان میں انعقاد ان کا تاریخی کارنامہ ہے’ انہوں نے پارٹی کے منحرف اراکین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر تم نے پارٹی کے خلاف ووٹ کا استعمال کیا تو پی ٹی آئی کے کارکن تمہارا گھیرائو کریں گے’ اگر عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف ہے تو استعفیٰ دو الیکشن لڑو اور پھر عمران خان کے خلاف ووٹ دو۔

تمہارا ووٹ پی ٹی آئی کے لاکھوں لوگوں کی امانت ہے اگر تم نے اس کا غلط استعمال کیا تو پی ٹی آئی کے کارکن اس کا حساب لیں گے’ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد آج بھی عمران خان کے دیوانوں کا شہر ہے اور یہاں کی یوتھ عمران خان کو اپنا لیڈر مانتی ہے’ ہم اپنے لیڈر کے ساتھ کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…