بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو خوشخبری سنادی

datetime 14  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے .آئندہ چند ہفتوں میں زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوزکر جائیں گے ¾ مستحقین کو جلد نادرا سمارٹ کارڈ کے ذریعے رقسم کی فراہمی کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔ وہ جمعہ کویہاں بی آئی ایس پی کے زیراہتمام یو م آزادی کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر یوم آزادی کی مناسبت سے رنگارنگ پروگرام بھی پیش کئے گئے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ ہم نے 2008-09ءمیں نیشنل انکم سپورٹ پروگرام کا وژن دیا اور وزیر خزانہ کی حیثیت سے 2009ءکے بجٹ میں 34 ارب روپے مختص کئے تاہم اس وقت کی حکومت نے نام میں تھوڑی سے تبدیلی کر کے اس پروگرام کو جاری رکھا، 2013ءمیں بی آئی ایس پی کا بجٹ 34 ارب سے بڑھ کر 40 ارب روپے تک پہنچ چکا تھا، ہم نے دو سال کے عرصہ کے دوران اس کا بجٹ بڑھا کر 200 ارب روپے کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو مشکل معاشی صورتحال کا سامنا تھا، ہم نے تین بجٹ پیش کئے ہیں، وزیراعظم اور وزراءکے صوابدیدی فنڈز ختم کر دیئے گئے ہیں، ہم نے اخراجات میں 30 سے 40 فیصد کمی کی گئی جبکہ دو سال میں ٹیکسوں کی وصولی میں 33 فیصد اضافہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں معیشت درست سمت میں گامزن ہے، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو ملک کو معاشی عدم استحکام، بجلی بحران اور دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا تھا، ہم نے ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں، موڈیز سمیت بڑے عالمی ادارے پاکستانی معیشت میں بہتری کو تسلیم کرتے ہیں، ان اداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے، پاکستان براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے دوسرا بہترین ملک ہے، دنیا ابھرتے ہوئے پاکستان کو دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پونے 19 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں اور آئندہ چند ہفتوں میں زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے اوپر لے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، ہمیں شفافیت اور گڈ گورننس پر عمل کرنا ہے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہیں، ٹیکس آمدن میں تیزی لانا ہے، ہم نے پاکستان کو مستحکم معاشی ملک بنانا ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ بی آئی ایس پی پروگرام سے 51 لاکھ خاندان مستفید ہو رہے ہیں، 53 لاکھ خاندانوں کو مالی مدد فراہم کرنا ہمارا ہدف ہے، پسے ہوئے طبقے کا وسائل پر پورا حق ہے، خواتین کو بااختیار بنانا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہم نے دو سال میں مستحق افراد کا وظیفہ 12 ہزار روپے سالانہ سے بڑھا کر 18 ہزار روپے کر دیا ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ مستحقین کے کارڈ کو نادرا کے سمارٹ کارڈ سے جلد لنک کر دیا جائے گا تاکہ انہیں امدادی رقم کی وصولی میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…