اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ صرف پاکستان نہیں دنیا دیکھے گی قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جلسہ گاہ کی تیاری کا تفصیلی جائزہ لیا، ابھی عوامی شرکت کو زیادہ سے زیادہ بنانے کے انتظامات کیلئے میٹنگ ہوئی۔اپنے پیغام میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمرکا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ 27 مارچ 3 بجے پیریڈ گراونڈ اسلام آباد میں تاریخ ساز جلسہ ہونے جا رہا ہے، صرف پاکستان نہیں دنیا دیکھے گی قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔