بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

برطانوی خاتون نے ایک منٹ میں 19 چکن نگٹس کھاکر نیا ریکارڈ قائم کردیا

datetime 24  مارچ‬‮  2022 |

میلان(این این آئی) برطانوی خاتون نے ایک منٹ میں 19 چکن نگیٹ چٹ کرنے کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا ہے۔غیرملکی میڈیا نے بتایاکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق لی شکیور کا تعلق برطانیہ کے ویسٹ مڈلینڈز سے ہے۔ انہیں گنیز بک آف

ورلڈ ریکارڈ کے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے اٹلی کے شہر میلان بلایا گیا تھا۔ اس شو میں لی نے ایک منٹ میں 20 نگیٹس کھانے کا چیلنج قبول کیا لیکن وہ بہت کوشش کے باوجود 19 نگیٹس کھاسکیں لیکن انہوں نے نیا ریکارڈ ضرور قائم کردیا۔لی کے کھائے ہوئے چکن نگیٹس کا کل وزن ساڑھے بارہ اونس تھا اس طرح انہوں نے 2020 میں نیلا زائسر نامی خاتون کا ریکارڈ توڑا ہے۔ نیلا نے جو سارے نگٹس کھائے تھے ان کا مجموعی وزن 10.51 اونس تھا۔ مجموعی طور پر لی نے دو اونس زائد چکن پکوڑے ہضم کئے ہیں۔واضح رہے کہ لی شکیور سند یافتہ پیٹو ہیں اور اس سے قبل وہ تین پائیس کھانے کا تیزرفتار مقابلہ جیت چکی ہیں۔ بغیر ہاتھ لگائے سب سے تیزی سے مفن کیک کھانے میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھواچکی ہے۔ انہوں نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ ٹماٹر کھانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…