بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف جے یو آئی (ف) کو جلسے کی اجازت دیدی

datetime 24  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام ف کو جلسے کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے دونوں پارٹیوں کو جلسے کے لیے این او سی جاری کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق جے یو آئی ف کو

25 مارچ کو ایچ نائن اتوار بازار کے علاقے میں جلسے کی اجازت دے دی گئی،پاکستان تحریک انصاف کو 27 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دے دی گئی۔ حمزہ شفقات کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کو جلسے کی اجازت صرف ایک دن کے لیے دی گئی ہے،دونوں سیاسی جماعتیں رات تک جلسہ گاہ کو خالی کرنے کی پابند ہو نگی۔دوسری جانب جانب جمعیت علماء اسلام (ف) کا قافلہ ہفتہ کو مولافضل الرحمن کی سربراہی میں ڈیرہ اسماعیل خان سے روانہ ہوگا ۔ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں مہنگائی مارچ کا قافلہ ڈی آئی خان سے 26 مارچ کو روانہ ہو گا۔اسلم غوری کے مطابق قافلہ شام 5 بجے ہکلہ انٹرچینج پہنچے گا، صوبائی قافلے صوبائی قیادت کی ہدایات کے مطابق روانہ ہوں گے۔جے یو آئی ف کے ترجمان کے مطابق تمام قافلے 26 مارچ کی شام اسلام آباد میں داخل ہوں گے، قافلے سری نگر ہائی وے جی نائن پر جمع ہوں گے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن بھی مہنگائی مارچ کے شیڈول کا اعلان کر چکی ہے جو لاہور سے 24 مارچ کو مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں اسلام آباد سے روانہ ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…