بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

سپیکرعمران خان کوبچانے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، مرتضی وہاب کا دعویٰ

datetime 24  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اسپیکرعمران خان کوبچانے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سیاسی جماعت ہے، سب سے بات چیت جاری ہے،

ایم کیو ایم سے بھی، سب فیصلے بتا دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے چھٹکارا ضروری ہے، میری کرسی جاتی ہے تو جائے، اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین پاکستان نہیں بلکہ عمران خان کا ساتھ دیا، عدم اعتماد پچیس مارچ کو پیش ہونی چاہیے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ اسپیکرکسٹوڈین آف ہاس ہوتے ہیں، آئین کہتا ہے تحریک عدم اعتماد یا رکیوزیشن جمع کروائی جائے تو14دن میں اجلاس بلانا لازم ہے، اسپیکرنے ٹوئٹ کیا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، اسپیکرنے اپنی غیرجانبداری مشکوک بنائی۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ہمیں شک ہے کہ اسپیکرعمران خان کوبچانے کے لئے کچھ بھی کرسکتا ہے، ماضی کی تلخیوں پرجائیں گے توبہت کچھ کھودیں گے، ایم کیوایم ایک حقیقت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے کوئی بڑے مطالبات نہیں رکھے، ایم کیوایم بلدیات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمدرآمد چاہتی ہے، کچھ نقات پراعتراضات ہیں پرہم اب بھی سپریم کورٹ نہیں گئے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ ہمارے ملک میں قانون بنائے جاتے ہیں عمل درآمد نہیں ہوتا، ہیوی ٹریفک کوشہرمیں داخلہ روکنے کے لئے قوانین موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…