بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کی جانب سے ترین گروپ کومنانے کیلئے کاوشیں جاری ،

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)حکومت کی جانب سے جہانگیر ترین گروپ کومنانے کیلئے کاوشیں جاری ہیں۔وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ترین گروپ کے رہنمائوں ملک نعمان لنگڑیال اور عبد الحی دستی سے ملاقات کی ۔حکومت کی جانب سے ترین گروپ کو مائنس عثمان بزدار سے دستبردار کرانے کے لئے بات چیت کی گئی۔ ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ترین گروپ کے تحفظات، بیورو کریسی اور پولیس کے خلاف شکایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ہے جبکہ ترین گروپ کو تمام ترقیاتی منصوبوں کے لئے فوری فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک سے بھی رابطہ کیا گیا ۔ترین گروپ کے اراکین نے پرویز خٹک کو وفاقی محکموں سے متعلقہ تحفظات سے بھی آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ترین گروپ اور حکومتی ٹیم کے درمیان اڑتالیس گھنٹوں میںایک او رملاقات کا فیصلہ ہوا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…