بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ناراض ارکان کی تعداد 24سے بڑھ کر کتنی ہو گئی ،قرآن پاک کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں ایک روپیہ رشوت نہیں لی‘ راجہ ریاض

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مبینہ منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے ایک روپیہ رشوت نہیں لی، اگر عمران خان میڈیا پر آ کر قرآن پاک اٹھا کر کہہ دیں تو میں انہیں معاف کردوں گا۔عمران خان کے پاس کوئی کارڈ نہیں رہ گیا، پی ٹی آئی کے 11 لوگ اور 2 وفاقی وزیر آ رہے ہیں،

اس کے علاوہ عثمان بزدار بھی چھوڑ کر جار ہے ہیں، وہ سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ کیلئے رابطے کررہے ہیں اور کہیں مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ارکان کی تعداد 27 ہوچکی ہے اور مولانا فضل الرحمان کے پاس بھی 2 سے 3 جبکہ سنا ہے (ق) لیگ کے پاس بھی 3 سے 4 افراد موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 2 وزیر آنا چاہ رہے ہیں لیکن ان کیلئے گنجائش نہیں بن رہی، اگر گنجائش بن گئی یا ہم میں کچھ لوگ راضی ہوگئے تو شاید وہ آ جائیں،تحریک عدم اعتماد میں ارکان کی تعداد 200 تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کو این آر او کی ضرورت ہے، بزدار عمران خان کو چھوڑ کر بھاگنے والے ہیں۔ ایک اور نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ خرچ کرنے والے جاچکے اب پی ٹی آئی میں صرف کمانے والے رہ گئے ہیں۔ہمارے ناراض ارکان کی تعداد پہلے 24 تھی جو اب27 ہوگئی ہے تاہم نئے شامل ہونے والے ارکان کے نام نہیں بتا سکتے کیونکہ بہت دبائو ہے۔راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ اپنی مرضی اور خوشی سے سندھ ہائوس گیا تھا، ریاست مدینہ کی بات کرنے والے تہمت لگارہے ہیں، خود فیصلہ کریں گے کہ کس دن جاناہے اور کس جگہ ووٹ ڈالناہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے پیسے اسلام آباد کی ایک پہاڑی تک جاتے تھے، وزیراعظم کو بتایا تھا پنجاب میں ڈی سی اور ڈی پی اوکی سیٹیں بک رہی ہیں، ڈی سی اور ڈی پی او کی سیٹیں بیچنے میں وزیراعلی پنجاب ملوث تھے۔وزیراعظم نے کہا ثبوت دو جس پر میں نے کہا کہ ان چیزوں کے ثبوت نہیں ہوتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…