بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

اتحادی ساتھ نہیں چلنا چاہتے، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق اتحادی ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں

وفاقی وزراء اسد عمر، پرویز خٹک، شیخ رشید اور فواد چوہدری نے شرکت کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم کو اتحادیوں سے ہونے والے مذاکرات پر بریفنگ دی اور انہیں آگاہ کیا کہ اتحادی ہمارے ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ مزید لڑائی عوام اور عدالتوں کے ذریعے ہی لڑ سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کے مطابق 27 مارچ کے جلسے میں عوام کو بتایا جائے کہ کس طرح چور ڈاکو عوام پر مسلط ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ مافیا ملک میں ترقی نہیں چاہتا، ہم اپنا فیصلہ عوام کی عدالت میں چھوڑتے ہیں۔ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ناراض اراکین سے بھی دوبارہ رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ عدالت کے ذریعے انہیں تاحیات نااہل کروانے پر زور دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…