بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

گالم گلوچ بریگیڈ کے چند دن رہ گئے ہیں،عمران خان کا ووٹنگ سے پہلے استعفیٰ ہی سرپرائز ہو سکتا ہے ،بڑا دعوی

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی متحدہ اپوزیشن کا حصہ ہے پی ڈی ایم کا نہیں ۔وہ پاکستان پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ میں بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

تقریب میں سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی نئیر بخاری اور انچارج سیکرٹریٹ سبط حیدر بخاری نے شرکت کی جبکہ تقریب میں کارکنان بھی شریک ہوئے ۔سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئر حسین بخاری نے کہاکہ بھٹو صاحب کی شہادت کے بعد بیگم صاحبہ نے جو جدوجہد کی ،بیگم صاحبہ نے جمہوریت کی بحالی کیلئے سر پر ہاکیاں کھائیں ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی آج بھی جمہوریت کیلئے کوشش کر رہی ہے ،پاکستان کی موجودہ پوزیشن پر مطمئن ہے ،حکمران گھبرائے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ چودہ لوگوں کو نوٹس دینے کے بعد زیر اعظم کی اکثریت نہیں ہے ،اپوزیشن کے پاس نمبر پورے ہیں ،سپیکر جانبداری برت رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم وزیراعظم کو وزیر اعظم نہیں سمجھتے ،ریفرنس بھیج کر تحریک انصاف کے منحرف ارکان کو ڈرایا جا رہا ہے ،تاحیات نااہلی کی بات کہیں نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی متحدہ اپوزیشن کا حصہ ہے پی ڈی ایم کا نہیں ،عمران خان کا ووٹنگ سے پہلے استعفیٰ ہی سرپرائز ہو سکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ گالم گلوچ بریگیڈ کے چند دن رہ گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…