ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

کچھ عرصہ قبل چودھری نثار سے ملاقات ہوئی ، وہ کس سیاسی جماعت میں جائیں گے ،مظہر عباسی کا حیران کن انکشاف

datetime 23  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار و صحافی مظہر عباس نےکہا کہ چودھری نثار علی خان سے کچھ عرصہ قبل ملاقات ہوئی تھی انہوں نے ماضی قریب میں وزیراعظم عمران خان سے کسی ملاقات کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ چودھری نثار نے ابھی تک ذہن نہیں بنایا وہ آزاد سیاست کریں گے یا کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے ،

ن لیگ کیساتھ ان کے معاملات بہت خراب ہو چکے ہیں ، پیپلز پارٹی میں وہ شمولیت کبھی نہیں اختیار کریں گے اگر انہوں نے کسی سیاسی جماعت کو جوائن کیا تو وہ تحریک انصا ف ہو سکتی ہے ۔ دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار حامد میر نے چودھری نثار علی خان اور وزیراعظم کے مابین ملاقات سے متعلق کہاہے کہ چودھری نثار نے عمران خان سے ماضی قریب میں ملاقات کی تردید کی تھی یہ ملاقات کچھ عرصہ قبل نہیں بلکہ ساڑھے تین سال قبل ہوئی تھی ۔ سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اس ملاقات کا تذکرہ بے معنی ہے کیونکہ چوہدری نثار علی خان اس وقت ایم این اے نہیں ہیں ، عمران خان نے یہ بات پتہ نہیں کیوں کی ۔واضح رہے کہ سینئر سیاستدان اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں خفیہ ملاقات کے حوالے ے خبروں کی تردید کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی ذرائع نے سوشل میڈیا اور بعض ٹی وی چینلز پر خبروں اور تجزیہ میں دی جانے والی ان خبروں کی تردید کر دی جن میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چوہدر ی نثار علی خان کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ہے ۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ ان دنوں اپنے حلقے میں اپنے حامیوں سے ملاقات کررہے ہیں ان کی نہ تو بنی گالا میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی ایسا پروگرام ہے ،اس حوالے سے سوشل میڈیا اور بعض ٹی وی چینلز پر چلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، ایسی خبریں جاری کر نے سے پہلے تصدیق کر لی جانی چاہئے ۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرداخلہ دو تین روز قبل ہی سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹ بنا کر مختلف شخصیات کے حوالے سے ان سے منسوب بعض باتوں کی کھل کر تردید چکے ہیں اور قانونی ماہرین سے مشورہ کیا ہے ،اس ضمن میں ایف آئی اے سے ایسے جعلی اکائونٹ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی جائیگی ۔واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا اور بعض ٹی وی چینلز پر یہ خبریں دی جارہی تھیں کہ چوہدری نثار علی خان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے تحریک میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیر اعظم نے انہیں عثمان بزدار کی جگہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…