بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت ختم ہونے دیں تین دنوں میں پی ٹی آئی ٹائیگرفورس کو گیدڑ فورس نہ بنادیا تو ہمارا بھی نام نہیں، رانا ثناء اللہ

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

ٹیکسلا (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت کے خاتمے پر ٹائیگر فورس کو گیڈر فورس نہ بنادیں تو ہمارا نام نہیں۔ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ کو حکومت ملی تو ملک میں 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی،

2013 سے 2017 تک نوازشریف نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ختم کی۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں سے روکنے کے لیے 5 ٹیلیفون کیے، پاکستان نے اس وقت اپنی عزت اور غیرت کا فیصلہ کیا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں پوسٹنگ ٹرانسفر 2، 2 کروڑ روپے میں ہو رہی ہے، عدم اعتماد تحریک جمہوری طریقہ ہے، جو عوام کے مطالبے پر پیش کی گئی۔اْن کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے پر تلے ہوئے ہیں، یہ استعفیٰ نہیں دیں گے، ان کو عدم اعتماد کی تحریک سے گھر بھجوائیں گے۔رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں کوئی عوامی ترقی کا منصوبہ شروع نہیں کیا، ان کی بس ایک ہی سوچ ہے اِس کو نہیں چھوڑوں گا اْس کو نہیں چھوڑوں گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کی دیر ہے، ٹائیگر فورس کو گیڈر فورس نہ بنا دیا تو ہمارا نام نہیں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ شکست عمران نیازی کا مقدر بن چکی ہے، یہ حکومت گرانے یا بنانے کی جدوجہد نہیں ہے، اب ہمیں کسی کرسی کا لالچ نہیں ہے، چاہتے ہیں کہ بچوں کو ایک معاشی طور پر مضبوط ملک دے کرجائیں۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہماری جدوجہد پاکستان کو ایک کامیاب ریاست بنانے کی ہے، پاکستان دنیا کا ایک ترقی یافتہ ملک بنے گا، ہم آج نواز شریف کی قیادت میں جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں ںے کہا کہ جو ملک اپنے آئین پر چلتا ہے وہ مضبوط ہوتا ہے اور جس ملک کو آئین پر نہیں چلایا جاتا وہ ملک کمزور ہوجاتا ہے، ووٹ کی طاقت ختم ہوتی ہے تو غریب کی طاقت ختم ہوجاتی ہے، ووٹ کی عزت کا مطلب غریب کی عزت ہے۔ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ اگر کوئی پاکستان کے آئین کو میلی نگاہ سے دیکھے گا تو مسلم لیگ (ن) کا ہر ورکر سیسہ پلائی دیوار بن جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…