بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

فیصل واوڈا کا مائنس عمران خان فارمولا کے پیچھے وزراء کے ہونے کا انکشاف

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائنس وزیراعظم عمران خان کے پیچھے وزراء ہیں ۔ سینئر رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایک نہیں بلکہ ڈھائی لوگ ہیں جو مائنس عمران خان کے

فارمولے پر لگے ہوئےہیں ۔ان لوگوں میں دو پورے جبکہ ایک آدھا ہے میں ان لوگوں کی کیبنٹ میں نشاندہی کر چکا ہوں جب میں اس بارے میں ٹی وی پروگرامز میں بات کرتے ہوئے کہ وہ عمران خان کے خوشامدی بن جاتے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فصلی بٹیروں کو پارٹی میں شامل کر کے ہم نے غلطی کی، ہمیں اناڑیوں پر ہی حکومت چلانی چاہیے تھی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی، اپوزیشن کو کیسے فیس سیونگ دی جائے اس پر بات ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب وفاقی حکومت اپنے کارڈ شو کریگی تو پھر اپوزیشن کو فیس سیونگ کی ضرورت ہوگی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے اردگرد کچھ لوگ بھی اس سارے معاملے میں ملوث ہیں، کوئی شیروانی سلوانے دے دیتا ہے اور کچھ پجاما،کسی کے پاس کپڑا بھی پورا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپوزیشن کے سروں کے ساتھ کچھ اپنوں کے سر بھی دھڑوں سے الگ ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔دوسری جانبپی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ 27 مارچ کو وزیراعظم کچھ ایسا کریں گے کہ اپوزیشن کی ٹانگیں کانپ جائینگی۔ٹوئٹر پر لکھے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کو کپتان کچھ ایسا کرنے والے ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کی ٹانگیں کانپ جائیں گی۔اس سے پہلے ایک اور ٹوئٹ میں فیصل جاوید نے کہا تھا کہ 27 مارچ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو چیلنج دیا تھا کہ وہ بھی اسلام آباد میں اعلان کردہ جلسے کیلئے کسی بڑی جگہ کا انتخاب کریں۔مذکورہ ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ جلسے کیلیے فیملیز کیلئے بھی خاص انتظامات کیے جارہے ہیں پریڈ ایونیو آپ کا منتظر رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…