بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

سری لنکن معاشی بحران مقامی حکومت ادویات درآمد کرنے سے بھی قاصر

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

کولمبو(این این آئی )سری لنکا میں زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے پر سنگین بحران پیدا ہوگیا ہے اور حکومت کے پاس ایندھن اور ادویات کی درآمدات کیلئے بھی ڈالرز موجود نہیں ہیں۔ سری لنکن روپے کی قدر میں انتہائی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک ڈالر 280 سری لنکن روپے تک پہنچ گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا ملکی تاریخ کے بدترین مالیاتی بحران کا سامناکر رہا ہے

جس کے سبب ایک ڈالر 280 سری لنکن روپے سے زائد کا ہوگیا۔ چودہ روز میں ڈالر کے مقابلے میں سری لنکن روپے کی قدر میں انتہائی کمی دیکھی گئی ہے۔ اس صورتحال کے باعث سری لنکن حکومت کے پاس ایندھن، ادویات اور خوراک سمیت بنیادی ضروریاتِ زندگی کی درآمدات کیلئے بھی ڈالرز موجود نہیں ہیں۔ ایندھن کی کمی کے سبب پٹرول پمپس پر طویل قطاریں ہیں۔ سری لنکن حکام نے پٹرول پمپس پر بدامنی سے بچنے کیلئے فوج کی تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے۔قبل ازیں، مٹی کا تیل نہ ملنے پر شہریوں نے مصروف سڑک کو بلاک کر دیا تھا۔ ہفتے سے اب تک ایندھن خریدنے کیلئے قطاروں میں لگے 3 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔جب کہ کاغذ درآمد نہ کرسکنے کے بعد ملک بھر میں اسکولوں کے امتحانات بھی منسوخ ہوچکے ہیں۔دوسری جانب سری لنکا کے صدر نے اقتصادی بحران پر بات چیت کیلئے کل تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلا لیا ہے۔سر ی لنکا نے بگڑتی معاشی صورتحال کے حل کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بیل آوٹ کی درخواست کی ہے۔ بھارت نے حال ہی میں سری لنکا کو ایک بلین ڈالر کی امداد دی ہے، جب کہ چین بھی سری لنکا کو 2.5 بلین ڈالر قرضہ دینے پر غور کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…