پیر‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2026 

25 کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا،روایت کے تحت وفات پانے والے ایم این اے کے ایصال ثواب کیلئے دعا ہو گی،شیخ رشید احمد

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 25 کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا،روایت کے تحت وفات پانے والے ایم این اے کے ایصال ثواب کیلئے دعا ہو گی،30 سے یکم اپریل تک سپیکر جس دن کیلئے چاہے گا،ووٹنگ کا دن مقرر کرے گا،27 کے جلسے میں واضح ہو جائے گا کہ

عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے،ابھی تک وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں،امید ہے کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 25 کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا۔انہوںنے کہاکہ روایت کے تحت وفات پانے والے ایم این اے کے ایصال ثواب کے لیے دعا ہو گی۔انہوںنے کہاکہ 30 سے یکم اپریل تک سپیکر جس دن کے لیے چاہے گا،، ووٹنگ کا دن مقرر کرے گا۔انہوںنے کہاکہ 27 کے جلسے میں واضح ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن اگر پراعتماد ہے تو ہم بھی پراعتماد ہیں۔انہوںنے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں۔انہوںنے کہاکہ ابھی تک وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں،امید ہے کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ دعا ہے کہ انہیں وزیراعظم کا ساتھ دینا چاہیے۔دوسری جانب زیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اکثریتی ایم این ایز ایسے ہیں جنہوں نے پیسے نہیں لیے ناراض ہیں ایک دو ایسے ایم این ایز ہوں گے جنہوں نے پیسے لیے ہوں گے۔ایک انٹرویومیں علی محمدخان نے کہا کہ رکن اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ کے شکوے ہیں میں خود وزیراعظم سے بات کروں گا یہ آج بھی کہہ رہے ہیں پی ٹی آئی کیساتھ ہیں انہیں کوئی زبردستی پارٹی سے نہیں نکال سکتا۔علی محمدخان نے کہا کہ اپوزیشن پرانی تنخواہ پر کام کرے گی مولانا کیساتھ پھر ہاتھ ہوگیا عمران خان یہاں ہی ہیں اورپاکستان میں ہی رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…