بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہوشیار خبردار ہیکرز نے یوزر نیم اور پاس ورڈ چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

سلیکان ویلی(این این آئی) سائبر سیکیورٹی کے یوٹیوب چینل انفینیٹ لاگنز نے اپنی تازہ ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ ہیکرز نے انٹرنیٹ صارفین کے یوزر نیمز اور پاس ورڈز چوری کرنے کیلیے فشنگ کا ایک نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے جسے برازر اِن دی برازر کہا جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

یہ ویڈیو سائبر سیکیورٹی ماہرین کیلیے ہے جس میں مسٹر ڈاکس نامی ایک وائٹ ہیٹ ہیکر کے حوالے سے بِٹ بی طریقے کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔انفینیٹ لاگنز، مسٹر ڈاکس اور آرس ٹیکنیکا پر اس بارے میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق، یہ نیا طریقہ اس قدر شاطرانہ ہے کہ ایک سمجھدار اور ہوشیار رہنے والا انٹرنیٹ صارف بھی اس سے دھوکا کھا سکتا ہے۔بِٹ بی کا انحصار تھرڈ پارٹی لاگ اِن پر ہے جو آج دنیا کی لاکھوں ویب سائٹس استعمال کررہی ہیں۔تھرڈ پارٹی لاگ اِن میں آپ کو کسی ویب سائٹ پر لاگ اِن ہونے کیلیے علیحدہ اکانٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ آپ اپنے موجودہ گوگل، فیس بک یا ایپل اکانٹ کی تصدیق کرواتے ہوئے اس ویب سائٹ پر لاگ اِن ہوسکتے ہیں۔اس مقصد کیلیے او آتھ نامی اوپن پروٹوکول استعمال کیا جاتا ہے جو کسی ویب سائٹ پر لاگ اِن کیلیے گوگل، فیس بک یا ایپل اکانٹ وغیرہ کی خودکار، فوری اور محفوظ تصدیق کی سہولت فراہم کرتا ہے۔بِٹ بی طریقے کے تحت ہائپر ٹیکسٹ مارک اپ لینگویج (ایچ ٹی ایم ایل)میں کاسکیڈنگ اسٹائل شیٹ نامی تکنیک سے استفادہ کرتے ہوئے، تھرڈ پارٹی لاگ اِن کیلیے ایک ایسی پاپ ونڈو بنائی جاتی ہے جو دیکھنے میں بالکل اصل تصدیقی (آتھورائزیشن)ونڈو کی طرح دکھائی دیتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…