بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

”کزن کیلئے چاکلیٹ بھجوانی ہے” آسٹریلوی کپتان سے پاکستانی مداح کی دلچسپ درخواست

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

آسٹریلیا (این این آئی) آسٹریلوی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کے پاکستان آنے سے قبل آسٹریلیا میں مقیم ایک پاکستانی مداح نے ایرون فنچ سے دلچسپ درخواست کر دی۔ ایرون فنچ دورہ پاکستان کے لیے کافی پرجوش ہیں

اور انہوں نے 22 مارچ بروز منگل کو میلبرن میں ٹرینگ سیشن مکمل کیا جس کی کچھ تصاویر ٹوئٹر پر بھی پوسٹ کیں۔انہوں نے لکھا کہ’پاکستان جانے سے قبل میلبرن میں کچھ دن اچھی ٹریننگ کی، میں انتظار نہیں کرسکتا کہ پاکستان پہنچ کر جلدی سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لوں۔ایرون کی ٹوئٹ پر پاکستانی مداح نے تبصرہ کیا اور کرکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان جارہے ہیں تو مجھے اپنے کزن کو لاہور میں کچھ چاکلیٹس بھجوانی ہیں، کیا آپ مجھ سے ائیرپورٹ پر مل سکتے ہیں؟’مداح کے اس ٹوئٹ نے صارفین کی توجہ اپنی جانب خوب مرکوز کرائی اور کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ بیرونِ ملک سے پاکستان آتے ہوئے رشتہ داروں کا چاکلیٹ لانا عام بات ہے، کیوں نا اس روایت میں آسٹریلوی کرکٹرز کو بھی شامل کر لیا جائے۔خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین وائٹ بال سیریز 29 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…