بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

جاری کال میں چرائے گئے فون نے بدقسمت چور کا پتہ لگا دیا

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

قاہرہ (این این آئی)مہینوں پہلے مصری صحافی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی طرح جو براہ راست نشریات کے دوران لوٹ لیا گیا تھا، جنوبی مصر کے شہر کینا میں ایک چور نے ایک لڑکی پر جھپٹ کراس کا فون چوری کر لیا۔ مگر بدقسمت چور کو یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فون میں ویڈیو کال جاری ہے

جس میں اس نے اپنی تصویر بھی آگئی ہے۔تاہم بدقسمت چور نے اس ویڈیو کال پر توجہ نہیں دی جو لڑکی اپنے دوست کے ساتھ کر رہی تھی۔ یہ جاری کال چور کی شناخت کا باعث بن گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک لڑکی نے ایک چور کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔ اس نے بتایا کہ وہ سڑک پر اپنے دوست سے بات کر رہی تھی کہ ایک چورنے اس کا موبائل فون چھین لیا۔ اس دوران اس کے دوست نے ویڈیو کال کے ذریعے چور کی تصویر بنالی۔قابل ذکر ہے کہ اخبارکے نمائندے کو کچھ عرصہ قبل اسی طرح کی ڈکیتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ قاہرہ میں اس روز آنے والے زلزلے کے بارے میں شہریوں کی آرا لے رہے تھے۔ ان کی یہ نشریا لائیو جاا رہی تھیں۔ اچانک ایک شخص نے رپورٹر سے اس کا موبائل فون چھین لیا مگر اسے اندازہ نہیں ہوا کہ لائیو کیمرے میں وہ بھی آگیا ہے۔اس کی شناخت سامنے آنے کے بعد پولیس نے چورکو گرفتار کرلیا۔ اس چور کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے تاہم لڑکی کا موبائل چھین کر فرار ہونے والے چور کو پکڑانہیں جا سکا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…