بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

کالج دور میں عامر خان کو محبت بھرا خط لکھنے والی منظر عام پر آگئی

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شیفالی شاہ نے ماضی کے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا عامر خان پر ‘کَرش’ تھا اور کالج کے دور میں اداکار کے نام محبت بھرا خط بھی لکھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 1995 میں عامر خان اور عرمیلا متوندکر کی

فلم رنگیلا سے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والی شیفالی شاہ نے بتایا کہ ماضی میں وہ عامر خان سے محبت کرتی تھیں اور انہوں نے اپنے کالج دور میں محبت بھرا خط بھی لکھا، لولیٹر میں اپنی تصویر ڈال کر بھیجی تھی، خط کے بارے میں وہ شاید پہلے نہیں جانتے تھے لیکن اب جان جائیں گے۔شیفالی شاہ نے رنگیلا میں بہت مختصر کردار نبھایا تھا اور فلم کی کہانی میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے اداکارہ کا اتفاقاً سامنا بھی نہیں ہوا۔ حال ہی میں شیفالی کی نئی فلم جلسہ ایمازون پریمیئر پر 18 مارچ کو ریلیز کی گئی۔علاوہ ازیں اداکارہ نے کئی ویب سیریز میں بھی کام کیا جن میں لکشمی، دل دھڑکنے دو، عجیب داستان اور دہلی کرائم سمیت دیگر کامیاب پروجیکٹس شامل ہیں۔ شیفالی شاہ کو بہترین اداکاری پر کئی اہم ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…