راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں گیریڑن میں لگنے والی حادثاتی آگ پر قابو پالیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ گیریڑن میں شارٹ سرکٹ کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پاک فوج کے مطابق آگ کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیے جانے سے مالی و جانی نقصان سے محفوظ رہے اور آگ پر قابو پالیا گیا۔آئی ایس پی آر نے تصدیق کی کہ حادثاتی آگ سے کسی طرح کا جانی یا بھاری نقصان نہیں ہوا۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر سیالکوٹ میں آگ لگنے کی خبریں وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد پاک فوج نے وضاحتی بیان جاری کیا کہ گیریڑن میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔