اسلام آباد (آن لائن) نیپرا نے بجلی 5 روپے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے وزیر اعظم کے مراعاتی پیکج پر اپنا فیصلہ جاری کیا ہے ۔ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا۔ وفاقی حکومت بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
وزارت توانائی کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ صارفین کو مارچ سے جون تک بجلی قیمتوں میں کمی کا ریلیف فراہم کیاجائے گا۔ حکومت بجلی صارفین کو 106 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔