ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

اسلام آباد میں لوگوں کو اکٹھا کرنے پر بار کونسل کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

datetime 16  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر کی بار کونسلز نے ملک کو کسی بھی سیاسی بحران سے بچانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے کہا کہ بارکونسلز نے جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے

کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 10 لاکھ افراد لانیکا اعلان کیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے مارچ کا اعلان کیا ہے، اس طرح کی صورتحال میں آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ وکلا تنظیموں نیبارکونسلز کواختیاردیاہیکہ سپریم کورٹ سے فوری رجوع کریں۔انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعتوں سے مطالبہ ہیکہ لوگوں کواس طرح جمع نا کریں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ایسا حکم دے کہ ملک میں بحران پیدا نا ہو، عمران خان جلسہ کرنا چاہتے ہیں تو تحریک عدم اعتماد کے دن نا کریں۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے کہاکہ پارلیمنٹ کے نمائندوں کواسمبلی میں جانیسے نہیں روکا جاسکتا، اسپیکرقومی اسمبلی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، قومی اسمبلی میں کچھ صحافیوں کوبطور مبصر بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔انہوںنے کہاکہ بار کونسلز نیوٹرل ہیں۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے اور اپوزیشن کی جانب سے جواب میں 23 مارچ کو وفاقی دارالحکومت کی طرف ا?زادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…