بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

معروف برانڈ نے ثنا جاوید کو تشہیری مہم سے الگ کردیا

datetime 16  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)مختلف ماڈلز، میک اپ آرٹسٹس، اسٹائلسٹس اور نئی اداکاراوں کی جانب سے اداکارہ ثنا جاوید پر نامناسب رویے کے الزامات لگائے جانے کے بعد معروف کلاتھنگ برانڈ ’رنگ رسیا‘ نے اداکارہ کو اپنی تشہیری مہم سے الگ کردیا۔’رنگ رسیا‘ نے 15 مارچ کو انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ثنا جاوید پر حالیہ دنوں میں لگائے گئے نامناسب رویے کے الزامات پر برانڈ کو

سخت تشویش ہے۔برانڈ کے مطابق مختلف افراد کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات کے پیش نظر کمپنی نے ثنا جاوید کو اپنی تشہیری مہم سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی نے بتایا کہ ’رنگ رسیا‘ کی عید کلیکشن کے لیے حال ہی میں منال سلیم اور ثنا جاوید کے ساتھ تشہیری مہم شروع کی گئی تھی اور متعدد فوٹوشوٹس بھی کروائے گئے تھے مگر اب وہ تشہیری مہم کا دوبارہ فوٹوشوٹ کروائیں گے۔کمپنی نے تصدیق کی کہ وہ اب نئے چہرے کے ساتھ عید کلیکشن کی تشہیری مہم شوٹ کرے گی۔’رنگ رسیا‘ نے فیشن انڈسٹری سے وابستہ دیگر برانڈز کو بھی مذکورہ مسئلے جیسے دیگر معاملات سامنے آنے پر خبردار کیا اور کہا کہ برانڈز احتیاط کے ساتھ کام لیں۔’رنگ رسیا‘ نے اپنے پیغام میں ثنا جاوید پر لگائے گئے الزامات کو درست یا غلط قرار نہیں دیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات کی، تاہم بتایا کہ اداکارہ پر لگائے گئے الزامات کے بعد انہیں تشہیری مہم سے ہٹایا جایا رہا ہے۔’رنگ رسیا‘ کی مہم کے دوران ہی ثنا جاوید نے مبینہ طور پر منال سلیم کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا تھا۔ماڈل منال سلیم نے ابتدائی طور پر 9 مارچ کو ثنا جاوید کا نام لیے بغیر ان کے خلاف ایک اسٹوری شیئر کی تھی۔منال سلیم نے انسٹاگرام اسٹوری میں برانڈز کو التجا کی تھی کہ انہیں اب کسی اداکارہ کے ہمراہ کام کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، کیوں کہ بعض اداکارائیں ماڈلز کو دو ٹکی کی سمجھتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…