جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

لوگوںنے چہرے پر کئی نقاب اوڑھ رکھے ہوتے ہیں، چہرہ شناسی آسان کام نہیں ‘ ریشم

datetime 16  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میرے نزدک سیرت اور ذہانت کسی بھی شخص کو جاننے کا اصل پیمانہ ہے جبکہ خوبصورتی اضافی خوبی ہے ،میرا شمار ان خوش نصیب لوگوں میں ہوتا ہے جنہوںنے اپنے کیرئیر میں بہت جلد نام اور مقام پیدا کیا ، کبھی کسی سے حسد نہیں کیا

اور یہی وجہ ہے کہ خدا کی ذات نے کامیابیوں سے نوازا ہے۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ آج کے دور میں لوگوں نے ایک چہرے پر کئی نقاب اوڑھ رکھے ہوتے ہیں اور ایسے میں چہرہ شناسی کوئی آسان کام نہیں ۔ میں دل کی صاف ہو ں اور کبھی کسی سے حسد نہیں کرتی ،میرے نزدیک سیرت اور ذہانت کسی بھی شخص کو جاننے کا اصل پیمانہ ہے اور میں خوبصورتی کو اضافی خوبی سمجھتی ہوں ۔ ریشم نے کہا کہ میں اب تک کئے گئے اپنے کام سے مطمئن ہوں ، آئندہ بھی بھرپور محنت جاری رکھوں گی اور میری کوشش ہے کہ مجھے جو مقام ملا ہے اسے اپنا کام کی بدولت بر قرار رکھوں ، میں نے ٹی وی ، فلم اور فیشن انڈسٹری میں بے پناہ کام کیا ہے اور خدا کی ذات نے مجھے عزت اور کامیابیوں سے نوازا ہے جس پر جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…