بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

’’ریمبو ‘‘میری زندگی کے ساتھ جڑ چکا ہے اور میرا مستقل اثاثہ ہے ‘ افضل خان

datetime 16  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)اداکار افضل خان نے کہا ہے کہ ”ریمبو ”میری زندگی کے ساتھ جڑ چکا ہے اور میرا مستقل اثاثہ ہے ، موجودہ دور میں رائٹرز نوجوانوں کو مستقبل کی درست سمت دینے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، فلم ، ٹی وی اور تھیٹر میڈیا کی ہی ایک شکل ہے لیکن بد قسمتی سے

ہم ان سے وہ فوائد حاصل نہیں کر سکے جو کئے جانے چاہئے تھے ۔ ایک انٹر ویو میں افضل خان نے کہا کہ اب بھی کئی مواقعوں پر پرستار ” مائی نیم از ریمبو ریمبو جان ریمبو ، کاکروچ کلر ” کا ڈائیلاگ سنانے کی فرمائش کرتے ہیں جس سے مجھے ایسی خوشی ملتی ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ، ” ریمبو ” میری زندگی کے ساتھ جڑ چکا ہے اور میرا مستقل اثاثہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل میں بڑا ٹیلنٹ ہے لیکن اسے ضائع کیا جارہا ہے ۔ حکومتی سطح پر نوجوانوں کیلئے باضابطہ کوئی پالیسی تیار نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک میڈیا سے اصلاح کا کام لے رہے ہیں جبکہ ہمارے ہاں اسے نظر انداز کیا جاتا ہے ۔ فلم ، ٹی وی اور تھیٹر در حقیقت میڈیا کی ایک شکل ہے اور اس پلیٹ سے ہم آگاہی مہم چلا سکتے ہیں لیکن اس پر کبھی توجہ نہیں دی گئی ۔ اس کے ذریعے اپنی ثقافت کو فروغ دے سکتے ہیں لیکن اس طرف بھی توجہ نہیں دی جارہی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…