ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

تحریک عدم اعتماد ، وزیراعظم عمران خان نے اراکان اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ دیا

datetime 16  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )موجودہ سیاسی صورت حال پر وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے متعدد ارکان قومی اسمبلی نے آج اہم ترین ملاقات کی، ملاقات میں ارکان اسمبلی نے اپنے حلقوں میں

ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر سیاسی امور بھی زیر غور آئے۔ملاقات کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار، علی زیدی ، ملک عامر ڈوگر سمیت سندھ سے ایم این اے صائمہ ندیم، ایم پی اے رابیعہ اظفر شامل تھیں۔اس کے علاوہ نصراللہ دریشک، نجیب ہارون، محمد خان لغاری، عاصمہ قدیر اور جویریہ ظفر، زین قریشی، ابراہیم خان، طاہر اقبال، اورنگزیب خان، ریاض فتیانہ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ملاقات میں ارکان پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کیخلاف قرارداد منظور ہونےپر وزیراعظم کو مبارکباد دی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئےہر فورم پر آواز اٹھائی، روسی صدر پیوٹن،کینیڈین وزیراعظم نےبھی اسلاموفوبیاکیخلاف آواز اٹھائی، تاریخی اقدام پر پوری مسلم اُمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی نمائندگی کی ہے اور ہر محاذ پر کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے اور کارکنان کو متحرک کرنے کی ہدایت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی حمایت کی بدولت موجودہ سیاسی محاذ پر بھی ہماری کامیابی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…