ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

بزدارسرکارہٹانے میں ساتھ دینے پر(ن) لیگ کی جانب سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ دینے کی پیشکش ہوئی تحریک انصاف کے ایم پی اے کا دعویٰ

datetime 16  مارچ‬‮  2022 |

ملتان(آئی این پی)ملتان سے تحریک انصاف کے ایم پی اے جاوید اخترانصاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے انہیں پنجاب میں بزدارسرکارکوہٹانے میں ساتھ دینے کے بدلے قومی اسمبلی کے ٹکٹ کی پیشکش کی گئی ہے

لیکن وہ اپنا ضمیرنہیں بیچیں گے ۔ وہ ڈٹ کر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی 215سے ایم پی اے جاویداخترانصاری کا کہنا تھا کہ جس طرح کپتان عمران خان ڈٹ کرکھڑے ہیں ،اسی طرح کھلاڑی بھی ان کیساتھ ڈٹ کرکھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک مجاہد وزیراعظم کیساتھ کھڑے ہیں جو محب وطن ہے اور اپنے ملک وعوام کیلئے سوچتا ہے۔ن لیگ نے چھانگا مانگا کی سیاست کی ہے اور وہ یہی کرسکتے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے لوگ پیسوں کے بیگ لیکر اراکین کو خریدنا چاہتے ہیں لیکن ہرکوئی بکنے والا نہیں ہوتا،انہیں معلو م نہیں کہ پی ٹی آئی کے اراکین نظریے کی سیاست کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…