ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

مائی کے لعل ہو تو ایک سو بہتر ارکان کرکے دکھاؤ ، احسن اقبال کا وزیر اعظم اور وزراء کو جواب

datetime 16  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان اور وزراء کے بیانات پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائی کے لعل ہو تو ایک سو بہتر ارکان کا کر دکھاؤ ،حکومت اکثریت کھو بیٹھی ہے ، اتحادی بھی ساتھ نہیں رہیں گے ۔پارلیمنٹ لاجز کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ عمران نیازی نے

تارکین وطن سے خطاب کیا اور گالی گلوچ کا پروگرام پیش کیا سرکاری فنڈ سے کروڑوں خرچ کر کے پوری دنیا سے پارٹی عہدیداروں کو بلا کر مقابلہ حسن گالی گلوچ کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان خود اکھاڑے میں اترے،عمران نیازی اور وزراء جو للکارے لگا رہے ہیں کہ کون خلاف ووٹ دے گا ۔ انہوںنے وزیر اعظم اور وزراء کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ مائی کے لعل ہو تو ایک سو بہتر ارکان کا کر دکھاؤ ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اکثریت کھو بیٹھی ہے ،امید ہے اتحادی بھی جلد انہیں چھوڑ جائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ انہوں نے اتحادیوں کو بھی تباہ کر دیا ،ایم کیو ایم کراچی میں ایک روپیہ خرچ نہ کرنیوالوں کے ساتھ کیسے ساتھ دے گی ،بلوچستان بریک ڈاؤن پر پہنچ چکا ہے ،سندھ اور پنجاب سے اتحادی کیسے انہیں ووٹ دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ چار سال میں کاکردگی پر شرمندہ ہونے کے بجائے للکارے لگا رہے ہیں ،چار سال سے آپ وزیراعظم ہیں ،تاریخ میں اتنا مضبوط اقتدار کسی کے پاس نہیں رہا جتنا آپ کو ملا ۔انہوںنے کہاکہ عوام بدترین مہنگائی بھگت رہی ہے ،عمران نیازی ایک سرکاری منصوبے میں کرپشن کا ثبوت پیش نہیں کر سکے ۔انہوںنے کہاکہ نمبر ون وزیر نے مجھ پر کرپشن کا الزام لگایا ،دو سال سے انکوائری کا منتظر ہوں ،سی پیک کو برباد کیا ،چین کو شرمندہ کیا ،جھوٹ کی سزا آج انہیں مل رہی ہے ،پارٹی میں بغاوت ہو چکی ہے ،نالائقی اور نالائقی دیکھ کر سب کی آنکھیں کھل گئی ہیں ،آپ کے ارکان تقاریر کا دفاع نہیں کر سکتے،یہ شخص جاہل اور اناپرست ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے جھوٹ کا اقتدار ڈوبے گا ،نواز شریف کے بارے میں بات کرنے کی آپ کی حیثیت نہیں ہے ،آپ نے پاکستان کی جگ ہنسائی کی ،نواز شریف کو امریکہ سے پانچ فون آئے تھے ۔ انہونے کہاکہ آپ فیک نیوز کے موجد ہیں ،گلہ حکومت کا دباتے ہیں ،نیازی صاحب آپ میں جگر گردہ تھا تو آئی ایم ایف کو ابسلوٹلی ناٹ کہا ہوتا ،جس نے اڈے مانگے نہیں اس کو ابسلوٹلی ناٹ کہہ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…