ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

سڑکوں پر کام کرنے والے خاکروب کا بھیک مانگنے کا انوکھاانداز

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

ریاض(این این آئی)ایک ویڈیو سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک خاکروب کو سڑکوں پر صفائی کے دوران لوگوں کے سامنے دست سوال دراز کرتے دیکھا گیا ہے۔تاہم خاکروب کو ناقابل تصور طریقے سے بھیک مانگتے دکھایا گیا ہے جس کا مقصد لوگوں کو

دھوکہ دینا اور ممکنہ طور پر زیادہ سے زیادہ رقم اکٹھا کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سعودی شہری نے اپنے ٹک ٹاک اکائونٹ پر ویڈیو پوسٹ کی۔ اس میں خاکروب کو دکھایا گیا جو ٹریفک لائٹ سبز ہونے پر کچرا پھینکتا ہوا نظر آتا ہے۔ پھر گاڑیوں کے رکنے کے بعد واپس لوٹ کر اسے جمع کرتا ہے۔ وہ تھکاوٹ اور مشکلات ظاہر کرنے کے لیے ماتھے کا پسینہ پونچھتے ہوئے کاروں کے قریب ہوتا ہے تاکہ لوگ اس کی مدد کریں۔اس ویڈیو کلپ میں اس شہر کی وضاحت نہیں کی گئی جہاں یہ واقعہ رونما ہوا، تاہم اسے 5000 لائکس ملے اور تقریبا 4000 نے اسے شیئر کیا۔بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس رجحان پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا حالانکہ یہ مملکت میں خاص طور پر ٹریفک لائٹس پر خیرات مانگنا ممنوع ہے۔قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں بھیک مانگنا، اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں ممنوع ہے۔ بھیک مانگنا، بھکاریوں کا انتظام کرنا ، دوسروں کو اس کی ترغیب دینا،ان سے معاہدے کرنا، یا ان کی کسی بھی طرح سے کسی بھی طرح سے مدد کرنا قابل سزا جرم ہے۔ اس جرم پر ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا مقرر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…